• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

شائع May 6, 2023
پولیس نے عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے—تصویر: فیس بک
پولیس نے عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے—تصویر: فیس بک

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

پولیس نے عمران خان کو 10 اور 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 اور 154 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 مئی کو طلب کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھانہ سٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3 اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 کے سلسلے میں 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان کو دوپہر 2 بجے میٹنگ روم سینٹرل پولیس آفس، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ-11 اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کا کہا گیا۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ اگر آپ اپنی صفائی میں کوئی ثبوت یا شواہد پیش کرنا چاہیں تو اسے اپنے ہمراہ لائیں۔

ساتھ ہی خبر دار کیا گیا کہ تفتیش کے لیے حاضر نہ ہونے پر آپ (عمران خان) کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان ایک بھی کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت اسی لیے لی جاتی ہے تاکہ انویسٹی گیشن جوائن کی جائے، آپ کو سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونا چاہیے، کہا گیا عید کی چھٹیوں میں آپریشن ہو گا کچھ نہیں ہوا۔

عدالتی ریمارکس پر عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024