• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برطانیہ: بادشاہ چارلس سوم، ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا

شائع May 6, 2023
بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پروقار تقریب میں تاریخی تاج پہنایا گیا—فوٹو:رائٹرز
بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پروقار تقریب میں تاریخی تاج پہنایا گیا—فوٹو:رائٹرز
—  فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر
بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پروقار تقریب میں تاریخی تاج پہنایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پروقار تقریب میں تاریخی تاج پہنایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں—فوٹو: رائٹرز
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں—فوٹو: رائٹرز
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں—فوٹو: رائٹرز
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں—فوٹو: رائٹرز

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو عالمی رہنماؤں اور معززین سمیت 2 ہزار سے زائد شرکا سے بھرپور اجتماع کے سامنے تاج پوشی کی شاندار تقریب کے دوران آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی تاج پہنایا۔

قبل ازیں، بادشاہ چارلس سے آرچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا جبکہ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کردیے، جس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا۔

بعد ازاں، مختلف رسومات جاری رہیں اور شاہ چارلس سوم کو آرملز (بریسلیٹ) پیش کیا گیا۔

شہزادہ ہیری تقریب میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے جہاں پر شاہی خاندان کے مزید سینئر ارکان اور ان کے کزن اور خالہ اور چچا بھی موجود تھے۔

یہ واضح نہیں تھا کہ آیا بادشاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اس تاریخی موقع پر شرکت کریں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ میگھن اور دونوں بچوں کے بغیر تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے، اُن کے سب سے چھوٹے آرچی بیٹے کی آج سالگرہ بھی ہے۔

شاہ چارلس سوم کو آج ملک میں 7 دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں تاج پہنایا گیا، جسے دیکھنے کے لیے برطانیہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔

شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں جو گزشتہ برس ستمبر میں انتقال کر گئی تھیں۔

لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونے والی تاج پوشی کی اس تقریب میں شاہ چارلس 14 ویں صدی میں تیار کردہ اس تخت پر بیٹھتے ہوئے 360 سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے۔

بادشاہ چارلس 14 نومبر 1948کو پیداہوئے تھے۔

ویسٹ مِنسٹر ایبے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن سمیت تقریباً 100 سربراہان مملکت اور معززین نے شرکت کی، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس چالیسویں شاہی حکمراں ہیں جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے دوران اُن کی 75 سالہ دوسری اہلیہ ملکہ کمیلا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔

وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ ’کوئی دوسرا ملک جلوس، محفل، اور گلیوں میں ہونے والی پارٹیوں سے بھرپور اس طرح کی شاندار تقریب منعقد نہیں کر سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا فخریہ اظہار ہے، یہ ہمارے ملک کے جدید کردار کا ایک واضح مظاہرہ اور ایک پسندیدہ رسم ہے جس کے ذریعے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔

تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوں گے جو جارج سوئم کے لیے بنایا گیا تھا، وہ 39 ممالک کے 4 ہزار فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچیں گے۔

شاہ چارلس کی مرحوم والدہ کی تاجپوشی کے بعد یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہوگی، توقع ہے کہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوں گے اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اسے دیکھیں گے۔

تقریبات کے آغاز پر شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا جدید ڈائمنڈ اسٹیٹ جوبلی کوچ میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے تک جائیں گے۔

اس موقع پر 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تقریب میں کسی قسم کا خلل پیدا کرنے کی کوشش کو روکنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور رہے۔

بکنگھم پیلس میں واپسی کے بعد شاہی خاندان بالکونی میں آئے گا، اس موقع پر برطانوی فوج کے ہوائی جہاز اطراف میں فضائی سلامی دیں گے تاہم خراب موسم کے پیش نظر فلائی پاسٹ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

تاج پوشی کا جشن کل بھی ملک بھر میں سڑک پر پارٹیوں اور بادشاہ کے ونڈسر کیسل میں ایک کنسرٹ کی صورت میں جاری رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی اور حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے بادشاہ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی بادشاہ کی رسمِ تاجپوشی منائی جا رہی ہے، اس سے قبل ان کی والدہ آہنجانی ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بادشاہ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوم کی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مزید تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کی تجویز پیش کی۔

اس سے قبل جمعہ کو وزیر اعظم نے لندن میں دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بادشاہ، جو دولت مشترکہ کے سربراہ بھی ہیں، کے تختِ برطانیہ پر بیٹھنے سے اس کثیرالجہتی فورم کے لیے نئے مواقع اور نئی راہیں کھلی ہیں اور اس تنظیم کو نئی روح اور نئے مقصد کا احساس ملا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کامن ویلتھ شراکت داری، خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنماؤں سے بات چیت کی جن میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک اور سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

وزیراعظم کل اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات کریں گے، حمزہ یوسف جنہیں حال ہی میں اسکاٹش پارلیمنٹ نے اسکاٹش حکومت کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا، ایسے پہلے مسلمان اور پہلے برطانوی پاکستانی ہیں۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی ہے جس کی بنیاد تاریخی وابستگی ہے اور لوگوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں، تاجپوشی میں وزیر اعظم کی شرکت دونوں دوست ممالک کے درمیان ان پائیدار اور کثیر جہتی تعلقات اور شاہی خاندان کی پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ دیرینہ وابستگی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے برطانیہ کے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

وزیرعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے سری لنکا کے صدر رانل وکرما سنگے اور وزیرمملکت برطانیہ اینڈریو میچل سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح ، زمبیا کے صدر ہاکیندے ہیچی لیما ، موریشس کے صدر پریتھوی راج سنگھ روپن ، مالٹا کے صدر جارج ویلیم ویلا، دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل پٹریکا اسکاٹ لینڈ اور برازیل کے صدر لوئیز اناشیا للا ڈا سلویٰ سے الگ الگ ملاقات کی ۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم کی لندن میں کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر معززین کے ساتھ گرمجوشی اور خوشگوار بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، وزیر مملکت برطانیہ اینڈریو مچل، مالدیپ کے صدر ابراہیم ایم سولیہ، جمہوریہ زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچولیما اور ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن سے بات چیت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024