• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کرنے کا دعویٰ

شائع May 5, 2023
سرجری کے چند دن بعد ہی بچے کی پیدائش مارچ کے وسط میں ہوئی تھی—فوٹو: سی این این
سرجری کے چند دن بعد ہی بچے کی پیدائش مارچ کے وسط میں ہوئی تھی—فوٹو: سی این این

امریکی ماہرین نے سرجری کے جدید ترین اور پیچیدہ طریقے کو استعمال کرتے ہوئے پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کا آپریشن کرکے میڈیکل کی دنیا میں تاریخ رقم کردی۔

ماں کے پیٹ میں بچوں کی سرجری کا جدید ترین اور پیچیدہ طریقہ چند سال قبل بنایا گیا تھا، تاہم تاحال مذکورہ طریقہ اتنا عام نہیں ہوا اور اسے بہت ہی ناگزیر حالات میں اختیار کیا جاتا ہے۔

امریکی ڈاکٹروں سے قبل کینیڈا، برطانیہ اور امریکا کے ہی ڈاکٹرز ماں کے پیٹ میں بچوں کے متعدد بار آپریشن کر چکے ہیں، تاہم ہر بار بچوں کے مختلف اقسام کے آپریشن کیے گئے ہیں۔

ماضی میں بچوں کے دل اور کینسر سمیت دماغ کے بھی آپریشن کیے گئے تھے اور حالیہ کیس میں بھی بچے کا دماغ کا آپریشن کیا گیا۔

مذکورہ طریقے کو ’یوٹرو سرجری‘ کہا جاتا ہے، جس کے تحت ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا آپریشن کیا جاتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی ماہرین نے رواں برس مارچ میں ماں کے پیٹ میں بچے کا کامیاب آپریشن کیا تھا۔

طبی جریدے ’اسٹروک‘ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن کے بچوں کے ہسپتال کے ماہرین نے بچے کی پیدائش سے چند دن قبل ماں کے پیٹ میں ہی اس کا آپریشن کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ بچے میں ماں کے پیٹ میں ہی Vein of Galen Malformation (VOGM) نامی مسئلے کی نشاندہی ہوئی تھی جو کہ دماغ میں خون کی ترسیل کا سنگین مسئلہ ہے۔

مذکورہ مسئلے کے تحت بچے کے دل اور پھیپھڑوں سمیت دیگر اعضا کو خون کی مناسب ترسیل نہیں ہوتی اور یہ کہ دماغ سے جسم کے دیگر حصوں میں خون درست انداز میں آگے نہیں بڑھ پاتا۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ مسئلے کے تحت بچے کی پیدائش کے فوری بعد اسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا، بچے کو دماغی زخم ہونے کے علاوہ دل کے سنگین مسائل بھی ہوسکتے تھے، اس لیے اس کا آپریشن ماں کے پیٹ میں ہی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

ماہرین نے ماں کے پیٹ میں ہی بچے کی ’یوٹرو سرجری‘ کی، جس کے تحت بچہ صحت یاب ہوگیا اور چند دن بعد ہی اس کی پیدائش ہوئی اور وہ صحت مند بچے کے طور پر پیدا ہوا۔

مذکورہ طریقے کے تحت ماں کے پیٹ کو سرجری کی طرح کٹ نہیں لگایا گیا بلکہ سرجری کے لیے جدید ترین اور پیچیدہ طریقہ اختیار کیا گیا۔

یوٹرو سرجری کیا ہے؟

ماہرین نے ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا علاج ’یوٹرو سرجری‘ کے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔

اس طریقہ علاج کے تحت ماں کے پیٹ کو کٹ نہیں لگایا جاتا بلکہ ماں کے پیٹ میں چھوٹی سوئیاں داخل کی جاتی ہیں، جنہیں تار یا نیڈل کی مدد سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرکے سرجری کی جاتی ہے۔

مذکورہ کیس میں ڈاکٹرز نے بچے کو ماں کے پیٹ میں ایک خاص پوزیشن میں رکھا اور اس کے بعد اسے انجکشن لگاکر بے ہوش کیا تاکہ وہ پیٹ کے اندر حرکت نہ کر سکے۔

بعد ازاں ماہرین نے ماں کے پیٹ میں نیڈل کے ذریعے سوئیوں کو اندر داخل کیا اور ان سوئیوں کی مدد سے بچے کے دماغ کو نسوں کا علاج کیا گیا۔

سرجری کے دوران ماں کے پیٹ کے باہر ایک کیتھڈرل یعنی تھیلی بھی لگائی گئی جو پیٹ میں داخل کی گئی سوئیوں کو مخصوص پریشر فراہم کرنے کا کام کرتی رہی اور یوں ڈاکٹرز نے کچھ ہی وقت میں بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کرکے اسے جنم لینے سے پہلے ہی بیماری سے آزاد کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024