• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بچوں سے دوری پر حرا سومرو آبدیدہ ہوگئیں

شائع May 4, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو کی کام کی وجہ سے بچوں سے دوری پر آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں مداحوں نے بھی انہیں مضبوط رہنے کے مشورے دیے۔

حرا سومرو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں کار میں بیٹھے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کے چہرے سے اداسی جھلکتی دکھائی دیتی ہے جب کہ ان کی آنکھیں سرخ اور چہرہ بھی لال پڑتا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بعض اوقات جب کام کی وجہ سے آپ کو اپنے بچوں کو تنہا چھوڑنا پڑے تو اس وقت کی مجبوری الفاظ میں بیان کرنا ناممکن بن جاتا ہے‘۔

اداکارہ نے کیپشن میں بھی رونے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ کام کی وجہ سے بچوں سے دوری پر دکھی ہیں، جس وجہ سے وہ کافی اداس اور پریشان ہیں۔

حرا سومرو نے لکھا کہ کام کی مجبوری کے باعث بچوں سے مختصر مدت کے لیے دوری بھی بعض ماؤں کو پریشان کردیتی ہے اور وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی صورت حال میں بعض مائیں خود کو مجرم قرار دیتی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت اپنے بچوں کے لیے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اب تک ایسی ہی صورت حال سے گزرتی ہیں، جس باعث وہ پریشان بھی رہتی ہیں اور وہ خود کو مجرم بھی تصور کرتی ہیں۔

حرا سومرو نے اپنے کیپشن میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کے مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوں اور خدا ہر ایک خاندان کی حفاظت کرے۔

اداکارہ کی جانب سے جذباتی پوسٹ کیے جانےپر متعدد شخصیات نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں اچھی والدہ قرار دیا۔

مداحوں نے بھی ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں بہترین ماں قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کام کے لیے بچوں کو تنہا نہ چھوڑیں تو بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ حرا سومرو نے مئی 2021 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں دو بچے ہیں، ان کی بڑی بیٹی ’جیسا‘ کی عمر 5 سال جب کہ بیٹے ’موسیٰ‘ کی عمر اس وقت دو ماہ تھی۔

اداکارہ نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو بہت سارے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں لیکن جب ایسے لوگوں کو ان کے شادی شدہ ہونے کا علم ہوتا تو وہ دنگ رہ جاتے۔

حرا سومرو نے بتایا تھا کہ مداح ان کے شادی شدہ ہونے کا سن کر انہیں میسیج بھیجا کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اتنی جلد شادی کیوں کی؟

اداکارہ نے 2018 سے ’ماں صدقے‘ نامی ڈرامے سے کیریئر کا آٖغاز کیا تھا، انہوں نے خدا اور محبت جیسے مقبول ڈرامے میں فیروز خان کی بہن کا کردار ادا کیا۔

حال ہی میں انہوں نے مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ انہوں نے ’چھپکے چھپکے‘ اور ’تیرے آنے سے‘ جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024