• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان، بھارت میں فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں کی آن لائن جاسوسی کا انکشاف

شائع May 4, 2023
یہ انکشافات فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک رپورٹ میں سامنے آئے—فائل فوٹو: رائٹرز
یہ انکشافات فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک رپورٹ میں سامنے آئے—فائل فوٹو: رائٹرز

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک آن لائن گروپ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت اور پاکستان میں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میٹا ویب سائٹ پر جاری کردہ ’ایڈورسرل تھریٹ رپورٹ، فرسٹ کوارٹر 2023‘ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سائبر جاسوسی کے 3 الگ الگ آپریشنز کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

یہ آپریشنز سیکورٹی انڈسٹری میں ’بہاموت اے پی ٹی‘ کے نام سے مشہور ہیکرز کے ایک گروپ کے علاوہ ’پیچ ورک اے پی ٹی‘ اور پاکستان میں ایک ’اسٹیٹ-لنکڈ گروپ‘ کے ذریعے فعال تھے۔

رپورٹ میں فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میل ویئر جاری کرنے والی جعلی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی جو جاسوسی کے علاوہ دنیا بھر میں مالی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں ایسے 6 نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جنہیں پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024