• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کبھی کسی شادی شدہ یا بوڑھے شخص سے لگاؤ نہیں رکھوں گی، عائشہ عمر

شائع May 3, 2023 اپ ڈیٹ May 4, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر انہیں زندگی میں کسی مرد کے ساتھ ’فلرٹ‘ کرنے یعنی ان سے تعلق رکھنے کا موقع بھی ملا تو بھی وہ کسی شادی شدہ یا بوڑھے شخص سے لگاؤ نہیں رکھیں گی۔

اداکارہ نے ایکشن کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی ٹیم اور ہدایت کار کے ہمراہ سما ٹی وی کے شو ’حد کردی‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم سمیت شوبز کے دیگر معاملات پر بھی باتیں کیں۔

ان کے ساتھ شریک ہونے والے فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی اور اداکار مانی نے بھی ’منی بیک گارنٹی‘ سمیت دیگر معاملات پر بات کی۔

پروگرام کے میزبان نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ ’فلرٹ‘ کرنے کے کیا اصول ہونے چاہئیے؟ جس پر اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ انہیں اس کا علم نہیں لیکن وہ اپنے اصول بتا سکتی ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اپنے بنائے گئے اصول بتا سکتی ہیں، انہیں دیگر کے اصولوں کا علم نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کرنے یعنی کسی کے ساتھ تعلقات یا لگاؤ رکھنے سے متعلق اصول بنا رکھے ہیں اور وہ ان پر ہی عمل کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اصول بنا رکھا ہےکہ وہ کبھی بھی کسی شادی شدہ مرد سے ’فلرٹ‘ یعنی ان سے لگاؤ نہیں رکھیں گی۔

عائشہ عمر کے مطابق اگر انہیں موقع بھی ملے تو بھی وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ تعلقات نہیں بنائیں گی جو پہلے ہی کسی خاتون کے ساتھ رشتے یا تعلقات میں ہو۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ وہ کبھی کسی بہت ہی کم عمر لڑکے سے بھی لگاؤ نہیں رکھیں گی اور نہ ہی وہ کبھی کسی بوڑھے شخص سے ’فلرٹ‘ کریں گی۔

عائشہ عمر نے ’فلرٹ‘ پر بات کرتے ہوئے مزید کہا اور اعتراف کیا کہ لیکن وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتیں کہ وہ کس وقت، کس عمر کے شخص سے محبت کریں گی یا نہیں؟

انہوں نے دلیل دی کہ عمر صرف ہندسوں کا کھیل ہوتی ہے، انہیں اس بات کا علم نہیں کہ مستقبل میں انہیں کسی زائد العمر یا نوجوان سے محبت ہوگی یا نہیں؟

عائشہ عمر کی جانب سے مرد حضرات سے لگاؤ رکھنے کے مذکورہ بیان سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر انہوں نے ایک ٹاک شو میں کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک شوبز میں کام نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ شادی کے بعد دوسرے کاموں پر توجہ دیں گی۔

ان کا شمار اس وقت کی شوبز کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ نہ صرف ڈراموں، ٹاک شوز بلکہ فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اس وقت منگنی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے کوئی بات کی ہے، تاہم وہ تعلقات اور افیئرز کے حوالے سے کھل کر باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024