• KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm

سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع May 3, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ستمبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کے پیدائش کی خوشخبری سنائی، نور بخاری نے اپنے بیٹے کا نام ’محمد علی رضا‘ رکھا ہے۔

سابق اداکارہ نے قرآنی آیت لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے، الحمدللہ میرے بیٹے، محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں’۔

نور بخاری کی پوسٹ پر ساتھی اداکار عمران اشرف سمیت دیگر نے بھی مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ نور بخاری کی اس سے قبل دو بیٹیاں بھی ہیں، کچھ ماہ قبل انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے 2020 میں شوبز کو خیرباد کرتے ہوئے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں وہ ٹی وی پر مذہبی پروگرامات میں بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی کھولا تھا جس میں وہ مذہبی تبلیغ کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

یاد رہے کہ نور بخاری نے پہلی شادی 2008 میں صنعت کار وکرم سے کی تھی جو محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی اور دونوں میں 2010 میں ہی طلاق ہوگئی۔

پہلی طلاق ہونے کے بعد نور بخاری نے دوسری شادی طلاق کے 8 ماہ بعد فاروق مینگل سے کی جو بمشکل 4 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی طلاق ہوگئی۔

پہلی دونوں طلاقوں کے بعد 2012 میں نور بخاری نے عون چوہدری سے تیسری شادی کی تھی تاہم ان کی یہ شادی کچھ ہی عرصے میں طلاق پر ختم ہوئی تو اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی۔

اداکارہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔

اس کے بعد 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری (تیسرے سابق شوہر) سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024