• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’بلی کا کاسٹیوم اور ایک لاکھ موتیوں کا گاؤن‘، میٹ گالا میں فنکاروں کے انوکھے ملبوسات

شائع May 3, 2023
اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹی ٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا — فوٹو: انسٹاگرام
اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹی ٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا — فوٹو: انسٹاگرام

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک نیو یارک کے ’میٹ گالا‘ میں دنیا کے معروف ترین فنکاروں نے شرکت کی، تقریب میں فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز کے ملبوسات زیر بحث آئے۔

اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

میٹ گالا کے ایونٹ کی ہر سال مختلف تھیم ہوتی ہے، رواں برس ’میٹ گالا‘ کی تھیم آنجہانی جرمن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اعزاز میں رکھی گئی تھی۔

رنگا رنگ تقریب میں ہالی ووڈ اور بولی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے اور ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔

اس میلے میں امریکی پاپ اسٹار ریحانہ، گلوکارہ ڈوجا کیٹ، ریپر لل ناس، پریانکا چوپڑا اور نک جونس سمیت بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی۔

میٹ گالا نیویارک شہر کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جو ہر سال مئی کے پہلے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیپالی نژاد امریکی ڈیزائنرپربال گرونگ کے ڈیزائن کردہ جوڑے کو زیب تن کرکے میٹ گالا میں ڈیبیو کیا۔

اداکارہ نے سفید رنگ کا میکسی نما گاؤن زیب تن کیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زیادہ موتیاں جڑی گئی تھیں۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی چینل (Chanel) برائیڈز کے ملبوسات نےگرویدہ کیا، تاہم میرا میٹ گالا کا لُک 1992 کی سپر ماڈل Claudia Schiffer کی چینل برائیڈ لُک سے متاثر ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے لباس میں استعمال ہونے والے موتی بھارت میں تیار کیے گئے ہیں، ایک لڑکی کبھی بھی اس سے زیادہ موتیوں کا استعمال نہیں کرسکتی، اس جوڑےکے ساتھ میرے لُک کو مکمل کرنے کے لیے میرے بالوں میں موتیوں کی بو (bow) کو بھی سجایا گیا ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

دوسری جانب پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے ڈیزائنر ویلنٹینو کا سیاہ رنگ کا اسٹریپ لیس گاؤن اور ڈائمنڈ نیکلس پہنا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کے ڈائمنڈ نیکلس کے کافی چرچے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ 11.6 کیرٹ کے اس ڈائمنڈ نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 204 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

جبکہ اگر دیگر فنکاروں کی بات کی جائے تو کئی شخصیات کے منفرد انداز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب رکھیں۔

امریکی ریپر ڈوجا کیٹ—فوٹو: رائٹرز
امریکی ریپر ڈوجا کیٹ—فوٹو: رائٹرز

امریکی ریپر ڈوجا کیٹ بلی نما کاسٹیوم پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔

عالمی ووگ میگزین کی رپورٹر نے ڈوجا کیٹ کے منفرد لباس سے متعلق متعدد سوال پوچھے جس کے ہر جواب میں ریپر نے ’میاؤں‘ کہا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

امریکی اداکار جیریڈ لیٹو جن—فوٹو: رائٹرز
امریکی اداکار جیریڈ لیٹو جن—فوٹو: رائٹرز

امریکی اداکار جیریڈ لیٹو جن نے بھی بلی کاسٹیوم پہنا جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’وہ اس بار اصل بلی کی طرح دکھنا چاہتے تھے‘۔

انہوں نے آنجہانی ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی پالتو بلی کا کاسٹیوم پہنا۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ—فوٹو: رائٹرز
امریکی گلوکارہ ریحانہ—فوٹو: رائٹرز

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھی میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر سفید رنگ کا لانگ گاؤن پہن کر چار چاند لگائے۔

برطانوی اداکارہ دعا لیپا،امریکی اداکارہ پینیلوپ کروز اور اینی ہیتھوے—فوٹو: رائٹرز
برطانوی اداکارہ دعا لیپا،امریکی اداکارہ پینیلوپ کروز اور اینی ہیتھوے—فوٹو: رائٹرز

برطانوی اداکارہ دعا لیپا، امریکی اداکارہ پینیلوپ کروز اور اینی ہیتھوے ہمیشہ کی طرح اسٹریپ لیس لباس میں دلکش لگ رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024