• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طلاق کے بعد میری سابق بیویاں پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں، شمعون عباسی

شائع May 2, 2023 اپ ڈیٹ May 3, 2023
اداکار نے پہلے جویریہ اور حمائمہ ملک سے شادیاں کی تھیں — فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے پہلے جویریہ اور حمائمہ ملک سے شادیاں کی تھیں — فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکار شمعون عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کی دونوں سابق بیویاں حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور یہ کہ وہ ان سے بڑی اسٹارز ہیں۔

شمعون عباسی نے گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل شمعون عباسی نے 2010 میں اداکارہ حمائمہ ملک سے شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 3 سال چلی اور 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

حمائمہ ملک سے بھی ان کی دوسری شادی تھی۔

شمعون عباسی نے پہلی شادی 1997 میں کم عمری میں اداکارہ جویریہ عباسی سے کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

نوجوان بیٹی کے والد شمعون عباسی نے حال ہی میں پچاس سال کی عمر میں اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شادیوں پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گرل فرینڈ نہیں بلکہ شریک حیات کی ضرورت تھی، اس لیے انہوں نے شادیاں کیں۔

شمعون عباسی نے ’ووک کیپیٹل‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کا دفاع کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ کیا وہ شادی کرنے کے بجائے اپنے ساتھ گرل فرینڈ رکھتے؟

انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے ان کا کسی خاتون کے ساتھ کوئی اسکینڈل یا افیئر سنا؟

اداکار نے واضح کیا کہ بطور مسلمان وہ شادیوں پر یقین رکھتے ہیں اور خدا بھی شادیاں کرنے کا حکم دیتے ہیں، اس لیے انہوں نے کبھی گرل فرینڈ رکھنے کے بجائے صرف شادیاں کیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی ناکام شادیوں پر بھی بات کی اور اس بات پر انہوں نے کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا کہ ان کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

اداکار نے سابق بیویوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نہ صرف اچھی بیویاں بلکہ اچھی اور کامیاب خواتین بھی قرار دیا۔

شمعون عباسی نے اعتراف کیا کہ ان کی دونوں سابق بیویاں جویریہ عباسی اور حمائمہ ملک طلاق کے بعد پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور وہ اب زیادہ کامیاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدا نخواستہ ان کی سابق بیویاں کوئی جھاڑو پوچھے لگانے کا کوئی کام تو نہیں کر رہی ناں؟ بلکہ وہ آج بہت اچھی اور کامیاب زندگی گزار رہی ہیں۔

شمعون عباسی نے اعتراف کیا کہ ان کی سابق بیویاں ان سے بڑی اسٹارز ہیں اور انہوں نے اچھی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، وہ پہلے سے بہتر زندگی بسر کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024