• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

نیدرلینڈز: ’بورس جانسن‘ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

شائع May 1, 2023 اپ ڈیٹ May 2, 2023
بورس جانسن کے نام سے جعلی ڈرائیونگ لائسن—فوٹو: اے ایف پی
بورس جانسن کے نام سے جعلی ڈرائیونگ لائسن—فوٹو: اے ایف پی

نیدرلینڈز میں شراب کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ’بورس جانسن‘ کے نام کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیدرلینڈز کی پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا، جن کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا۔

رپورٹ کے مطابق جعلی یوکرینی ڈرائیونگ لائسن پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، درست تاریخِ پیدائش بھی لکھی ہوئی تھی جو کہ 2019 میں جاری کیا گیا تھا جس کے ختم ہونے کا سال 3000 ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اتوار کی رات جب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تو افسران نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی کو الگ سے چھوڑا گیا تھا جبکہ ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو خود کی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اس کی کار کو بھی تلاش کیا گیا جس کے اندر سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسن ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے مزید کہا کہ ہم اس شخص کی جعل سازی میں نہیں آئے۔

پولیس اس بات کو واضح نہ کر سکی کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کس مقام سے حاصل کیا گیا تھا لیکن پولیس کے نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹوئٹ پر روسی نامہ نگار نے جواب دیا کیا جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹورسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم تھا، اصلی بورس جانسن اس وقت نیدرلینڈز میں موجود نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024