• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا

شائع May 1, 2023
پاک فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی فوج سے رابطہ کیا— فوٹو: طارق نقاش
پاک فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی فوج سے رابطہ کیا— فوٹو: طارق نقاش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے عباس پور سیکٹر سے نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے والے باپ اور بیٹے کو آزاد کشمیر واپس بھیج دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ عبدالحمید اور ان کا 34 سالہ بیٹا عباس 29 اپریل (ہفتے) کی دوپہر ڈیڑھ بجے ’پولاس کاکوٹا‘ نامی گاؤں کے قریب ایک نہر پر اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہے تھے، اس دوران وہ مبینہ طور پر بھٹک کر بھارت کے زیرِ قبضہ علاقے میں پہنچ گئے اور بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا۔

انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’عبدالحمید کے ساتھی محمد حسین اُس وقت ان کے پیچھے جارہے تھے، انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہوتا ہوا دیکھا اور قریب ہی تعینات پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔

ان کے مطابق فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی فوج سے رابطہ کیا، جس کے بعد ان دونوں کو بھارتی حکام نے گزشتہ روز شام کو ’تیتری نوٹ-چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ‘ کے راستے واپس بھیج دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عباس پور ملک عبدالحلیم اور ایس ایچ او ہجیرہ سردار ماجد نے کراسنگ پوائنٹ پر دونوں کا استقبال کیا جہاں ایک سینیئر ڈاکٹر کے ذریعہ ان کا کسی متعدی بیماری کا معائنہ کیا گیا، بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں معمول کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ غیر نشان زدہ ایل او سی کے ساتھ رہنے والے دیہاتی اکثر مویشی چرانے، چارہ کاٹنے یا دواؤں کے لیے پودے اور جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے بھٹک جاتے ہیں اور بارڈر پار کرنے پر حراست میں لے لیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024