• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مہاجر پرندوں کے شکار کے خلاف کارروائی کا حکم

شائع April 30, 2023
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوشکی، ژوب اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تلور سمیت نقل مکانی کرنے والے دیگر پرندوں کے بڑے پیمانے پر شکار کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہجرت کرنے والے اور موسمی پرندوں بالخصوص تلور کے بڑے پیمانے پر غیر قانونی شکار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، غیر ملکی معززین کو ان پرندوں کے شکار کے لیے دفتر خارجہ سے پرمٹ بھی ملتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ ہجرت کرنے والے ان پرندوں کے شکار کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جنگلات اور پودے قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ ہیں جن کی حفاظت ہر ذی شعور فرد کی ذمہ داری ہے، فطرت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے کے سبب ہمیں پہلے ہی موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024