• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سنہری دور کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے ’پی ٹی وی فلکس‘ کا آغاز

شائع April 30, 2023
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

تنہائیاں، دھوپ کنارے ہو یا ففٹی ففٹی، ان جیسے کئی پرانے ڈرامے پی ٹی وی کے سنہری دور کی یادیں ہیں جن سے ہم اپنے بچپن میں لطف اندوز ہوئے ہیں، ان سنہری دور کو واپس لانے کے لیے پی ٹی وی نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ناظرین کے لیے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم سروس پی ٹی وی فلکس کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی وی ایک سبسکرپشن پلیٹ فارم سروس ہے جس کے تحت ناظرین پرانے ڈرامے، کامیڈی شوز اور دیگر پروگرامز دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ انہی پروگرامز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ناظرین کے لیے تفریحی صنعت میں پی ٹی وی کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

29 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی کے ایم ڈی سہیل علی خان نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، خالد عباس ڈار اور جاوید شیخ سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اطلاعات نے ’ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کے جدید دور میں داخل ہونے‘ پر پی ٹی وی کی تعریف کی، جہاں لوگ اب تفریح اور لطف اندوز ہونے کے لیے ٹی وی اسکرین کے بجائے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پی ٹی وی فلکس 60 سے 90 کی دہائی تک بننے والے مختلف ڈراموں اور پروگراموں کے آرکائیو تک رسائی دے گا، یہ ایپ گوگل پلے اور ایپل کے ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024