• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز: انجری کا شکار حارث سہیل کی جگہ افتخار اسکواڈ میں شامل

شائع April 29, 2023
افتخار احمد نے اب تک صرف 10 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے کوئی میچ نہیں کھیلا— فائل فوٹو: اے ایف پی
افتخار احمد نے اب تک صرف 10 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے کوئی میچ نہیں کھیلا— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجری کا شکار حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو شامل کر لیا گیا ہے۔

حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل فیلڈنگ ٹریننگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی تجزیے میں انجری کے نتائج اطمینان بخش تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے آج دوسرے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

34سالہ حارث سہیل کی تین سال بعد پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن فیلڈنگ کے دوران ان کے الٹے کندھے میں انجری ہو گئی تھی اور وہ ابتدائی دونوں میچوں میں شرکت کے بعد اب سیریز کے بقیہ میچوں سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

اس انجری کی وجہ سے حارث سہیل کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ وہ ایک عرصے سے قومی ٹیم سے باہر تھے اور ٹیم میں واپسی پر ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے۔

حارث سہیل کی جگہ 32 سالہ افتخار احمد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جنہوں نے ٹی20 سیریز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔

افتخار احمد نے اب تک صرف 10 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے کوئی میچ نہیں کھیلا، ان کا ون ڈے ریکارڈ بھی ٹی20 کے برعکس زیادہ حوصلہ افزا نہیں اور اب تک صرف 132 رنز بنا سکے ہیں لیکن مڈل آرڈر میں حارث سہیل کی غیرموجودگی میں وہ ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے آخری تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024