• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بہت ہوگیا، پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، ایمان علی

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے عوام کا جو حال کردیا ہے وہ اس قابل نہیں تھے، بس بہت ہوگیا! پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں۔

ایمان علی نے سما ٹی وی کے مزاحیہ شو ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کا مزاح و چلبلے انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں شیف بننا چاہتی تھی اور انہیں کھانا بنانے کا شوق ہے اس لیے وہ نئی ڈشز بناتی رہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 11 سال کی عمر میں پہلی ڈش بلوچی کڑاہی بنائی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ میں فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔

ایمان علی نے کہا کہ وہ کبھی مارننگ شو کی میزبان نہیں بننا چاہتی، مارننگ شو میں کسی کو بھی بلا لیتے ہیں اور بیٹھ کر فالتو لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔

مومن نے سوال کیا کہ ملک کی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟ جس پر ایمان علی نے جواب دیا کہ تبھی میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، بس بہت ہوگیا! انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ میرے شوہر کینیڈین ہیں ، تو جہاں میرے وہ، وہاں میں۔’

ایمان علی نے مزید کہا کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، ہمیں خود سستے لوگ بن کر تصویریں بنانی پڑتی ہیں،اس طرح اسٹار والی فیلنگ بھی نہیں آتی، کم ازکم کوئی کیمرا لے کر پیچھے تو آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیتیں، ’میں کسی کو منہ ہیں نہیں لگاتی ہاں پر ذلیل کرتی ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر کسی ایک انسان سے ملنے کا موقع ملے تو میں قائد اعظم سے ملنا چاہوں گی، اور ان سے پوچھوں گی کہ آپ کو ملک کے حالات دیکھ کر کیسا لگ رہا ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے؟ ملک کے لوگوں کا جو حال کردیا گیا ہے وہ اس قابل نہیں تھے’۔

ایمان علی نے بتایا کہ مجھے کرکٹ بے حد پسند ہے اور شاہد آفریدی پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024