• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی، بلوچستان میں بارش سے 3 افراد جاں بحق

شائع April 29, 2023
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا—فائل/فوٹو: ڈان
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا—فائل/فوٹو: ڈان

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغرب سے آنے والے ہوا سلسلے کے تحت کراچی میں آج ہلکی اور کہیں تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بارش سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس لہر کے دوران موسلادھار بارش کا امکان مسترد کردیا تاہم سندھ کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ تبدیلی کا مرحلہ جہاں ہم سردیوں سے گرمیں میں منتقل ہو رہے ہیں، مغربی ہواؤں کا پھیلاؤ جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے موسم کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام ممکنہ طور پر اتوار یا پیر کو علی الصبح تک جاری رہے گا جہاں جمعے کو شہر کے چند علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

بلوچستان میں بارش سے 3 افراد جاں بحق

دوسری جانب بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 36 گھنٹوں سے جاری بارش کے دوران 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بدھ کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تیز بارش میں تبدیل ہوا اور جمعے تک جاری رہا اور اس دوران نقصانات بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے سربراہ نصیر احمد نصر نے بتایا کہ لسبیلہ، کیچ، پنجگور، واشک، خضدار، مستونگ اور سہراب سمیت 7 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے، دوسرے واقعے میں کیچ کے علاقے میں بارش کے بعد روڑ پر کار پھسل کر حادثے کا شکار ہوئی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

تربت میں شدید بارش کے بعد سیلاب سے آیا اور شہر سمیت اطراف میں نظام زندگی معطل ہوگیا اور کئی گھروں کا نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024