• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع April 28, 2023
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر  نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں—فوٹو:ٹوئٹر
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں—فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی، سابق وزیراعطم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، لکھاری اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

یہ بات فاطمہ بھٹو کے چھوٹے بھائی آرٹسٹ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے جمعے کی رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں بتائی۔

مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو جمعرات کے روز گراہم کے ساتھ اپنے خاندانی گھر 70 کلفٹن میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس تقریب میں فاطمہ بھٹو کے چاہنے والوں نے شرکت کی جو ہمارے دادا کی لائبریری منعقد کی گئی تھی، یہ ایک ایسی جگہ ہے جو میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اپنے ہم وطنوں کو درپیش مشکل حالات کی وجہ سے ہم سب نے محسوس کیا کہ اس تقریب کو شاہانہ انداز میں منانا نامناسب ہوگا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو جونیئر نے گزشتہ سال سیلاب زدگان کی امداد کے لیے رقم اکٹھی کی تھی، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے کافی آواز اٹھائی تھی جب کہ سندھ مورت مارچ میں ایک تقریر میں جاگیرداری کے خلاف مؤقف اپنانے پر ذوالفقار بھٹو جونیئر کو خوب سراہا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024