• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

کپل شرما نے مجھے بتایا انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی، علی ظفر کا دعویٰ

شائع April 28, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے انہیں خود بتایا تھا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے مقبول اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان ہیں، ان کا کامیڈی پروگرام ’کپل شرما شو‘ بھارت سمیت مختلف ممالک میں بے حد مقبول ہے۔

دوسری جانب نسیم وکی پاکستانی اسٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار اور ڈراما نگار ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز کے ٹی وی پروگرامز میں مزاحیہ سیگمنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے ’سما ٹی وی‘ کے عید شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب وہ کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں شرکت کرنے کے لیے گئے تو کپل شرما نے انہیں بیک اسٹیج میں بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی۔

فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

تاہم علی ظفر نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نسیم وکی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کپل شرما سے اپنی پہلی ملاقات سمیت ان کے شو اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کو سراہا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کپل میرا چھوٹا بھائی ہے، جب وہ میرے پاس آیا تو اس نے مجھے کھانے کی دعوت دی، اس ملاقات میں کپل نے کہا تھا کہ میں آپ کے درشن کرنے آیا ہوں۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری پاکستان سے بہت آگے ہے، ہمارے ملک میں 100 ہیرو، ہیروئنز نہیں ہیں، نہ ہی اتنے ڈائریکٹرز ہیں، نہ ہی ہمارے ملک میں اتنی فلمیں بنتی ہیں کہ ان کی پروموشن کے لیے اداکار شو میں آئیں۔

کامیڈین نے کہا کہ کپل بہت باصلاحیت اور ذہین ہے اور بھارتی مواد ہم سے کہیں زیادہ بہترین ہے۔

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024