• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کیا آپ ’پان برگر‘ کھانا پسند کریں گے؟ منفرد برگر کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل

شائع April 28, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

آج کے جدید دور میں کھانے کے شوقین افراد نت نئے طریقوں سے کھانے بناتے ہیں اور اسے شوق سے کھاتے بھی ہیں۔

منفرد انداز میں کھانا بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئے روز وائرل ہوتی ہیں، اس سے قبل ہم نے دیکھا کہ ٹوئٹر پر بریانی سموسہ اور چاکلیٹ سموسہ کی ریسیپی وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو دیکھ کر کئی صارفین نے کھانے کی خواہش کی تو کسی نے ناگواری کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ کچھ روز قبل مینگو پانی پوری بھی وائرل ہوئی تھی۔

پان برگر

شہر میں جس جانب نظر گھمائیں، پان کا کھوکھا آپ کو ضرور نظر آئے گا، اور ان ڈھائی بائے چار فٹ کے کھوکھوں میں اتنے اجزا سمائے ہوتے ہیں جس سے پان کی متنوع اقسام تیار کی جاسکیں جو ایک تھکے ہارے مزدور سے لے کر کسی معروف سماجی شخصیت کے ذائقے کے لیے کافی ہوں۔

مختلف ذائقے کے پان لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں، اسی طرح مختلف قسم کے برگرز بھی لوگ مزے سے کھاتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں بھارتی شہری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ’پان برگر‘ منفرد انداز میں بنایا جارہا ہے۔

پان برگر کے اندر پان کے پتے پر چاکلیٹ سیرپ، چاکلیٹ بار، برفی اور بادام کے علاوہ دیگر اجزا ڈالے گئے اور آخر میں اس کے اوپر کریم ڈال دی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تو کسی نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024