• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

نسیم شاہ کا شاندار اسپیل، اہم اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

شائع April 28, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ کی دھواں دھار باؤلنگ نے سب کو متاثر کیا، ان کی عمدہ باؤلنگ سے کیوی بلے بازوں کو رنز بنانے میں مشکل کا سامنا رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم نے گزشتہ روز ون ڈے میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں صرف 29 رنز دیے۔

اس دوران انہوں نے ابتدائی 6 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

فاسٹ باؤلر نے میچ کے آخری اوور کی آخری 2 گیندوں پر 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے کریئر کے 6 ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کے پاس تھا جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نسیم شاہ کی باؤلنگ کی رفتار نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر رنز بنانا مشکل بنادیا تھا۔

نسیم شاہ شاندار باؤلنگ کے باوجود اپنے پہلے اسپیل میں وکٹ لینے میں ناکام رہے تاہم اس کا صلہ انہیں آخری اوور میں ملا جب انہوں نے آخری گیند پر راچن رویندر کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بھی متاثر کن تھی انہوں نےنیوزی لینڈ کی اننگز کی آخری گیند پر ایڈم ملن کو خوبصورت یارکر کے ذریعے کلین بولڈ کیا۔

نسیم شاہ کی گزشتہ روز کی کارکردگی قابل ذکر تھی، ان کے شانداز اسپیل سے مہمان بلے باز کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے۔

ان کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کو 288 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جو ایک موقع پر 300 سے زائد رنز بنانے کے لیے تیار نظر آرہے تھے۔

نسیم شاہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نسیم کے عمدہ کارکردگی پر شاہد آفریدی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکے، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’نسیم نے شاندار باؤلنگ کروائی، نسیم نے بالکل اسی طرح بولنگ کی جس طرح ایسی پچز پر فاسٹ بولرز کو کرنی چاہیے۔‘

ٹوئٹر صارف شفقت شبیر نے لکھا کہ ’نسیم شاہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان کے لیے اپنی 25 ویں وائٹ بال گیم کھیل رہے ہیں، ورلڈ کلاس ٹیلنٹ‘

علی اسد نے لکھا کہ ’نسیم شاہ نے 5 اوورز میں 9 رنز دیے ہیں ایک ایسی پچ پر جہاں اسکور 350 سے اوپر جاسکتا تھا۔ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ کتنا بہترین ہے، وہ بہترین باؤلر ہیں‘

اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی نسیم شاہ کو بھر پور داد دی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024