• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، منیب بٹ

شائع April 27, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی سالی منال خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر آئی تھی لیکن منال نے کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

فیصل قریشی کے عید اسپیشل پروگرام میں اداکار منیب بٹ اور اہلیہ ایمن خان نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ایمن اور منال خان نے بہت چھوٹی عمر سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد دونوں بہنیں کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تاہم دونوں بہنوں نے کسی بھی ڈرامے میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں سوال و جواب کے سیگمنٹ کے دوران فیصل قریشی نے سوال کیا کہ ’کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا تو چاہتے ہیں لیکن آپ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں کررہا؟‘

جس پر منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ ایمن اور منال اور کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی، یہاں تک کہ کچھ ماہ قبل مجھے منال خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی’۔

فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ نے کام کرنے کیوں انکار کیا؟

جس پر منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ منال خان نے میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا، کیونکہ اُس وقت دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ رمضان سیریلز بھی چل رہے تھے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل (comfortable) نہیں ہوتے۔

اس سے قبل منیب بٹ نے وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی تھی، اس دوران وسیم نے تین آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ ڈرامے میں ایمن کی جگہ کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے، منال خان، رمشا خان یا صنم چوہدری؟

جس پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ وہ منال خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کرسکتے کیونکہ ایمن اور منال ’بہت ملتی جلتی‘ نظر آتی ہیں، لوگ اس میں فرق نہیں کر پائیں گے، ایک عجیب و غریب صورتحال ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ منیب بٹ کی ایمن خان کے ساتھ 2018 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ منال خان کی شادی احسن محسن اکرام سے 2021 میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024