• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا کترینہ کیف اُمید سے ہیں؟

شائع April 26, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

خبریں ہیں کہ دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ باربی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف اُمید سے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی خبریں اپریل 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

اب ایک سال بعد پھر سے اپریل کے ہی مہینے میں اداکارہ کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس پر تاحال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کترینہ کیف نے 22 اپریل کو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی جانب سے دی گئی عید پارٹی میں شرکت کی، جہاں انہیں اپنے دوپٹے سے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا گیا تو لوگوں نے ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں پھیلائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کترینہ کیف کو تصاویر اور ویڈیوز بنواتے وقت دوپٹے سے اپنے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے دوپٹے کو اپنے پیٹ کے آگے کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اور خصوصی طور پر خواتین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر خواتین نے تبصرے کیے کہ کترینہ کیف کو کچھ عرصے سے ورزش کرتے نہیں دیکھا گیا جب کہ اب ان کا وزن کافی بڑھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

صارفین کے مطابق اداکارہ کی جسامت اور ان کے لباس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اُمید سے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض خواتین نے کمنٹ کیے کہ کترینہ کیف بہت پیاری لگ رہی ہیں، ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کتنے خوبصورت ہوں گے؟

کچھ صارفین نے اندازے لگائے گئے کہ کترینہ کیف کے ہاں پہلا بیٹا ہوگا۔

کترینہ کیف کو دسمبر 2021 میں اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے کے بعد اسکرین پر کم دیکھا گیا ہے جب کہ وہ شوبز تقریبات میں بھی کم دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کے گھر تک محدود رہنے کی وجہ سے ان سے متعلق بار بار چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ وہ اُمید سے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024