• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوال سعید سے پورا دن باتیں کرسکتا ہوں، نور حسن

شائع April 26, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اداکار نور حسن نے اداکارہ نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت کم لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ذہین بھی ہوں، میں نوال سے دنیا بھر کی باتیں، دل اور احساسات کی باتیں اور پورا دن باتیں کر سکتا ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ندا یاسر کے عید شو پر اداکارہ سنیتا مارشل، نوال سعید، فاطمہ آفندی، یاسر نواز، آغا علی اور نور حسن نے شرکت کی۔

اسی دوران ندا یاسر نے اداکاروں کو ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے کا کہا۔

خوبرو اداکارہ نوال سعید نے نور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست جانتے ہیں کہ میں نور کو بہت سراہتی ہوں، انسان ہونے کی حیثیت سے مجھے نور بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نور سے اپنے راز، خوشیاں اور ہر چھوٹی سے چھوٹی بات شیئر کرسکتی ہوں، کچھ روز قبل میں اسلام آباد گئی تھی تو نور کے بغیر میری زندگی ادھوری لگ رہی تھی، میں نے تب نور کو بہت یاد کیا۔

جس پر نور نے بھی نوال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ذہین بھی ہوں، میں نوال سے دنیا کی باتیں، دنیا سے باہر کی باتیں، دل اور احساسات کی باتیں کر سکتا ہوں۔

نور حسن نے مزید کہا کہ میں نوال سے پورا دن بھی باتیں کرسکتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ جب میری زندگی میں کچھ بھی اچھا ہوتا ہے میرے موبائل فون پر سب سے پہلے نوال کا نمبر ہوتا ہے اور اس سے ہر چھوٹی بات شیئر کرتا ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے نوال جیسی اچھی دوست ملی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نور حسن اور نوال سعید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم ان افواہوں کی اب تک دونوں اداکاروں نے تصدیق نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024