• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آرمی چیف کی چینی فوجی کمانڈر سے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

شائع April 26, 2023
آرمی چیف کی پی ایل اے کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی — تصویر: آئی ایس پی آر
آرمی چیف کی پی ایل اے کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی — تصویر: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے)کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز پرتپاک استقبال کیا گیا اور چین کی پی ایل اے کے ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سی او اے ایس نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف کو پی ایل اے کے ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا—تصویر: آئی ایس پی آر
آرمی چیف کو پی ایل اے کے ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا—تصویر: آئی ایس پی آر

دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آرمی چیف دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔

یہ ابتدائی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

آرمی چیف کے دورے کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024