• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوشت کی برآمدات میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں

شائع April 25, 2023
بچھیا کے گوشت کی قیمت اضافے کے بعد  1100 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے — رائٹرز: فائل فوٹو
بچھیا کے گوشت کی قیمت اضافے کے بعد 1100 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے — رائٹرز: فائل فوٹو

عید کی وجہ سے گوشت کی طلب میں اضافہ ہوا، جبکہ بچھیا کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچھیا کے ہڈی اور بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت مختلف علاقوں میں اضافے کے بعد بالترتیب 900 سے 950 روپے اور 1100 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے قبل 850 اور ایک ہزار روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران خوردہ فروشوں نے گوشت کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھا دی اور اس کی وجہ تھوک کی قیمتوں میں اضافہ بتایا ہے۔

کمشنر کراچی نے حیرت انگیز طور پر گوشت کی فی کلو قیمت 750 روپے اور 900 روپے فی کلو مقرر کی تھی لیکن شہر میں ایک بھی ایسی دکان نہیں تھی جہاں رمضان میں سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت ہوا، حتیٰ کہ خوردہ فروش سرکاری نرخوں کی فہرست آویزاں کرنے کی زحمت تک نہیں کرتے۔

یہی صورتحال بکرے کے گوشت کی بھی ہے، جس کی قیمت رمضان کے مہینے میں مختلف منڈیوں میں 1700 سے 1800 روپے فی کلو دیکھی گئی جو 200 روپے اضافے کا اضافہ ہے، مختلف مارکیٹوں مثال کے طور پر برنس روڈ پر بکرے کا گوشت 2 ہزار سے 2 ہزار 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کمشنر کراچی نے اس کے نرخ 1400 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں لیکن پورے شہر میں اس قیمت پر گوشت دستیاب نہیں ہے۔

خوردہ فروشوں نے مقامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ گوشت کی برآمدات کو قرار دیا ہے۔

تاہم ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات کی مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران میں اوسطاً فی ٹن قیمت 4 ہزار 378 ڈالر حاصل کی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 416 ڈالر تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات بڑھ کر 69 ہزار 72 ٹن (30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 56 ہزار 397 ٹن (24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) تھی، یہ اضافہ مقدار میں 22.4 فیصد اور قدر میں 21 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024