• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر

شائع April 25, 2023
جنرل عاصم منیر کا یہ چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے— فوٹو: آئی ایس پی آر/ رائٹرز
جنرل عاصم منیر کا یہ چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے— فوٹو: آئی ایس پی آر/ رائٹرز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔‘

ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

دورے کے دوران حکام نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

بعد ازاں فروری میں آرمی چیف نے دفاع سے متعلق امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جو ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے، جسے یو کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024