• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گجرات فسادات: 11 مسلمانوں کے قتل کے مقدمے سے تمام ملزمان بری

شائع April 21, 2023
یہ  مقدمہ فسادات کے دوران 11 مسلمانوں کی موت سے متعلق تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
یہ مقدمہ فسادات کے دوران 11 مسلمانوں کی موت سے متعلق تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت کی ایک عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر سمیت 68 افراد کو بری کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 11 مسلمانوں کی موت سے متعلق تھا جو تقریباً 13 سال تک جاری رہنے کے بعد جمعرات کو ایک سابق وزیر مملکت اور دیگر ملزمان کو بری کیے جانے کے ساتھ ختم ہوا۔

ایک انتہائی بہیمانہ کیس میں فیصلے کے بارے میں جج کی وضاحت کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

دی وائر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ کوئی نہیں جانتا کہ 28 فروری 2002 کو احمد آباد کے نرودا گام میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 11 لوگوں کو کس نے مارا تھا۔’

اس نے اس دعوے کی وضاحت اس طرح کی کہ ’اس کی وجہ یہ ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو قتل عام کے 21 سال بعد گجرات میں بھارتیا جنتا پارٹی کی سابق وزیر مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل کے سابق رہنما بابو بجرنگی سمیت تمام ملزمان کو نرودا گام کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

دفاعی وکلا میں سے ایک نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے، ہم فیصلے کی نقل کا انتظار کر رہے ہیں۔

دی وائر نے کہا کہ اس کیس میں کل 86 ملزمان تھے، لیکن ان میں سے 18 کی درمیانی مدت کے دوران موت ہو گئی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی ٹی) کے مقدمات کے خصوصی جج ایس کے بخشی کی عدالت نے جمعرات کو فیصلہ سنایا۔

استغاثہ اور دفاع نے 2010 میں شروع ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران بالترتیب 187 اور 57 گواہوں کا جائزہ لیا اور تقریباً 13 سال تک چھ ججوں نے مقدمے کی مسلسل صدارت کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ 2017 میں مایا کوڈنانی کے دفاعی گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے۔

مایا کوڈنانی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے طلب کرے کہ وہ گجرات اسمبلی میں اور بعد میں سولا سول اہسپتال میں موجود تھی نہ کہ نرودا گام میں جہاں یہ قتل عام ہوا تھا۔

استغاثہ کے ذریعہ پیش کردہ ثبوتوں میں صحافی آشیش کھیتان کے کیے گئے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ متعلقہ مدت کے دوران مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی اور دیگر کی کال کی تفصیلات بھی شامل ہیں تھیں، جب مقدمہ شروع ہوا تو ایس ایچ وورا صدارتی جج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024