• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایپل اور سام سنگ کے ٹکر کا شیاؤمی الٹرا 13 متعارف

شائع April 20, 2023
فون کے بیک پر چار کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی
فون کے بیک پر چار کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ موبائل کمپنی شیاؤمی نے رواں سال کا اب تک کا بہترین ایپل اور سام سنگ کے ٹکر کا موبائل ’الٹرا 13‘ پیش کردیا۔

شیاؤمی الٹرا 13 کو کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں اسے فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی فون بھی کہا جا رہا ہے۔

فون کی سب سے اہم بات اس کے بیک پر 4 کیمرے ہیں جوکہ تمام 50 میگا پکسل کے ہیں۔

فون کے بیک پر دیے گئے چاروں 50 میگا پکسل کے فونز کو جدید سینسر اور لینسز سے لیس کیا گیا ہے، جن میں زوم اور الٹرا زوم ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کو ان کے کیمروں کی وجہ سے کافی اچھا قرار دیتے ہوئے اسے فوٹو اور ویڈیو گرافی کے شوقین افراد کے لیے اچھا آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جس میں 8 میگا پکسل کا سینسر بھی شامل ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا اور اس میں اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 کی چپ دی گئی ہے۔

فون کو 73۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے ڈسپلے اور اسکرین کو بھی گرافکس اور جدید سینسرز کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے۔

شیاؤمی الٹرا 13 کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256، 512 اور ایک ٹی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری 63 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار جب کہ 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی میموری ماڈیول کی قیمت تین لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا، تاہم اسے متعارف کرادیا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

فون کو کیمروں کی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ایپل اور سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024