• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کردیے، ویڈیو وائرل

شائع April 20, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سعودی عرب کی مقدس مساجد مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ کی ویڈیو شیئر کردی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ماہِ صیام کی 27 ویں شب کے موقع پر ٹوئٹرکے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دِکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں

واضح رہے کہ آج کل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔

سلطان النیادی مارچ سے اپنے 6 ماہ کا طویل مشن کا آغاز کرنے کے بعد باقاعدگی سے مختلف فوٹیج شیئر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے خلا میں آکسیجن کے بغیر رہتے ہوئے ورزش کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

النیادی نے گزشتہ ماہ ریت کے طوفان کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلا سے تصاویر لینا ان کی پسندیدہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے خلاباز سلطان النیادی اس وقت سب سے طویل عرب خلائی مشن کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں

41 سالہ سلطان النیادی اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ 6 ماہ خلا میں ہی گزاریں گے جو عرب دنیا کا سب سے طویل خلائی مشن ہوگا۔

یہ خلا باز کئی تجربات میں حصہ لیں گے جن میں مائیکرو گریوٹی میں مخصوص مواد کیسے جلتے ہیں، دل، دماغ اور کارٹلیج کے افعال کی نگرانی اور خلائی اسٹیشن کے باہر سے حیاتیاتی نمونے جمع کرنے والی تحقیقات شامل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024