• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برینڈن میک کولم ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی سے کلیئر قرار

شائع April 19, 2023
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے 22 بیٹ نامی کمپنی  کے ساتھ اپنے کمرشل رول سے خود کو الگ کرچکے ہیں—فوٹو:رائٹرز
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے 22 بیٹ نامی کمپنی کے ساتھ اپنے کمرشل رول سے خود کو الگ کرچکے ہیں—فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے سے کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد انہیں اب آن لائن بیٹنگ کے کاروبار میں ملوث ہونے سے متعلق مزید کسی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے 22 بیٹ نامی کمپنی کے ساتھ اپنے کمرشل رول سے خود کو الگ کرچکے ہیں جو کہ قبرص میں رجسٹرڈ بک میکر ہے جس کے لیے برینڈن میک کولم کئی آن لائن اشتہارات میں نظر آ چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ برینڈن میک کولم کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں آئی پی ایل سیزن سے قبل کمپنی کی انڈین پریمیئر لیگ مارکیٹ کو پروموٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کا میچوں پر لگنے والی بیٹنگ میں حصہ لینا یا اس کی حوصلہ افزائی کرنا ای سی بی کوڈ کے تحت ممنوع ہے جبکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی نے یہ اعلان کیا کہ وہ 22بیٹ کے ساتھ برینڈن میک کولم کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لیکن آج ای سی بی نے اعلان کیا کہ برینڈن میک کولم نے اس کے اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جو کھلاڑیوں یا عہدیداروں کو بیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے روکتا ہے۔

ای سی بی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے برینڈن میک کولم کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس معاملے پر امپلائر اور ریگولیٹر کے نقطہ نظر سے غور کیا گیا، ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

برینڈن میک کولم جن کی کوچنگ کے دوران انگلش ٹیم نے 12 میں سے 10 میچ جیتے ہیں، انہیں کپتان بین اسٹوکس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی میں انقلابی تبدیلی کا سہرا دیا جاتا ہے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ 22بیٹ کے ساتھ مستقبل میں بھی کوئی کام کرنے سے قبل ای سی بی سے مشاورت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024