• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

چین: بیجنگ کے ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

شائع April 18, 2023
وڈیو میں رسیوں کے ذریعے عمارت سے چھلانگ لگا تے افراد کو دیکھا گیا—فوٹو:ٹوئٹر
وڈیو میں رسیوں کے ذریعے عمارت سے چھلانگ لگا تے افراد کو دیکھا گیا—فوٹو:ٹوئٹر
آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے—فوٹو:ٹوئٹر
آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے—فوٹو:ٹوئٹر

چین کے شہر بیجنگ کے ایک نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی اطلاع سرکاری ادارے بیجنگ ڈیلی نے دی۔

بیجنگ ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو دوپہر ایک بجے سے ذرا پہلے اطلاع ملی کہ دارالحکومت کے شہر فینگٹائی ڈسٹرکٹ میں واقع بیجنگ چانگ فینگ ہسپتال میں آگ لگ گئی ہے۔

اس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور ریسکیو آپریشن مزید 2 گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران مجموعی طور پر 71 مریضوں کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شام 6 بجے تک رنے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی تھی۔

بیجنگ ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دوپہر کے وقت ہستپال کے بیرونی ایئر کنڈیشنگ یونٹس پر بیٹھے لوگوں کی ویڈیوز پوسٹ کیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کئی افراد رسیوں کے ذریعے عمارت سے چھلانگ لگا رہے تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہسپتال میں موجود تمام لوگوں وہاں سے نکال لیا گیا ہے یا نہیں، آگ نجی ہسپتال کے ایڈمٹ مریضوں کے شعبے کی مشرقی عمارت میں لگی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ہنگامی علاج کے لیے دوسرے نامعلوم ہسپتال لے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔

آگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد یا ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

بیجنگ چانگ فینگ ہسپتال دارالحکومت کے مغربی شہری علاقے میں ہے جو مرکزی تیانان مین اسکوائر سے بذریعہ کار تقریباً 25 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024