• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تیسرا ٹی 20 : افتخار کی دھواں دار باری رائیگاں، نیوزی لینڈ 4 رنز سے کامیاب

شائع April 18, 2023
—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

قومی بلے باز افتخار احمد کی 24 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ان کے علاوہ ڈیری مچل 33 اور 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ لیگ اسپنر شاداب خان نے حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر چیڈ بوز 7 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی تیز رفتار گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد ویل ینگ بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیرل مچل 33 بنا کر شاہین آفریدی کا دوسرا شکار بنے۔

تاہم کیوی کپتان ٹام لیتھم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم 64 رنزبناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر آج بری طرح ناکام ہوگیا اور محض 55 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ میچ میں سنچری اسکور کی تھی محض ایک رنز بناسکے جبکہ محمد رضوان 6، صائم ایوب 10، فخر زمان 17 اور عماد وسیم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شاہین آفریدی کو آج جلدی بلے بازی کا موقع دیا گیا تاہم وہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 8 ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اور فہیم اشرف نے انتہائی دلچسپ اننگز کھیلیں اور اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہونے پر مجبور کردیا۔ تاہم فہیم اشرف ایک غلط شاٹ کھیلتے ہوئے 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، افتخار احمد نے ایک چھکا اور چوکا لگاکر تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکن تیز کردی تاہم بدقسمتی سے وہ چوتھی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد آخری گیند پر حارث رؤف بھی کیچ دے بیٹھے اور یوں قومی ٹیم محض چار رنز کی دوری سے 159 پر آؤٹ ہوگئی۔

آج قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کی بہترین باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں 38رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو صرف 94 رنز پر ڈھیر کر کے میچ میں 88 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ

نیوزی لینڈ ٹیم: ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ)، چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشام، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، بین لِسٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024