• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انسٹاگرام نے ریلز کو بہتر بنانے کے فیچر متعارف کرادیے

شائع April 15, 2023
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے جہاں مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز متعارف کرایا تھا، وہیں اب اسے بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچر پیش کردیے گئے۔

انسٹاگرام ریلز کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں پلیٹ فارم نے ریلز کو شیئر کرنے اور انہیں ایڈٹ کرنے کے مراحل کو کافی آسان بھی بنایا ہے، تاہم اب اسے مزید آسان اور بہتر بنا دیا گیا۔

میٹا کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام ریلز کے ایڈیٹر کو بہتر بناکر ویڈیو ایڈیٹنگ اور اس میں آڈیو کو شامل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا جب کہ اب ایڈیٹنگ پہلے کے مقابلے زیادہ آسانی سے ہوگی۔

—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

نئے فیچرز کے تحت اب ویڈیو ایڈیٹر میں مزید ایموجیز اور گفس بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ اب اس میں ٹرینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یعنی صارف اپنی ویڈیو ایڈٹ کرتے وقت اس وقت کے مقبول ریلز ٹرینڈ میں بھی اپنی ویڈیو کو شامل کر سکیں گے۔

اسی طرح ویڈیو کو ایڈٹ کرنے میں بہتری لانے سمیت ویڈیو کے انسائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یعنی اب نوٹی فکیشنز کے ذریعے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کتنے لوگوں نے انہیں فالو کیا۔

علاوہ ازیں انسائٹس میں یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ ان کی ویڈیو کو انہیں فالو نہ کرنے والے کتنے افراد نے دیکھا۔

اب صارفین ریلز کو شیئر کرتے ہوئے از خود سجیسٹ کیے گئے ہیش ٹیگز کو بھی ویڈیو کا حصہ بنا سکیں گے۔

—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024