• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈیری فارم میں خوفناک آتشزدگی، 18 ہزار گائیں ہلاک

شائع April 14, 2023
یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی—فوٹو:ڈی ڈبلیو
یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی—فوٹو:ڈی ڈبلیو
یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی—فوٹو:ڈی ڈبلیو
یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی—فوٹو:ڈی ڈبلیو

جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک فیملی ڈیری فارم میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 ہزار سے زیادہ مویشی ہلاک ہوگئے۔

جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ریکارڈ کی گئی گودام میں لگنے والی سب سے مہلک آتشزدگی میں مویشی فارم پرکام کرنے والی ایک خاتون مزدور بھی شدید زخمی ہوگئیں۔

پیر کی رات جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ڈمٹ کے قریب واقع ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ٹیکساس ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی، تحقیقات اور صفائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

کاسٹرو کاؤنٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سال رویرا کے مطابق امکان ہے کہ کسی آلے یا مشینری کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ آگ لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میتھین آگ کا باعث بنے ہو اور پھر دھماکے اور آگ کے ساتھ پھیل گئی ہو، ان کا کہنا تھا کہ اس پہلو کی تصدیق کے لیے فائر مارشلز کو مزید تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔

پولیس اور فائر فائٹرز نے اندر پھنسی ایک خاتون کو ریسکیو کیا، ریسکیو کی گئی خاتون زرعی ورکر اب شمال مغربی ٹیکساس میں واقع ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

حکام کے مطابق فارم کے مالکان سے رابطہ کرنا فوری طور پر ممکن نہیں تھا، ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں باڑے کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فارم کے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اکیس لاکھ مربع فٹ سے زیادہ رقبے (تقریباً ایک لاکھ 98 ہزار مربع میٹر) پر پھیلا ہوا تھا۔

خوفناک آگ نے امریکا میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے سب سے قدیم خیراتی اداروں میں سے ایک اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کو بھی واقعہ پر رد عمل دینے مجبور کردیا جو کہ ٹیکساس میں جانوروں کے تحفظ کے لیے وفاقی قواعد و ضوابط نافذ کرنے پر زور دیتا ہے۔

اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ نے ٹوئٹ کیا ’فارموں کو کامن سینس فائر سیفٹی اقدامات کو اپنا کر جانوروں کی حفاظت کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024