• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم ’اسٹار وارز‘ کی ہدایت کاری کرنے پر پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو مبارک باد

شائع April 14, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کرنے پر مبارک باد دی ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شرمین عبید کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی خاتون اور غیر سفید فام فلم ’اسٹار وار‘ ڈائریکٹ کریں گیں اور وہ جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری دوست، مجھے تم پر فخر ہے‘

یاد رہے کہ ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی لوکس فلم نے معروف سیریز ’اسٹار وارز‘ کی تین نئی ایکشن فلموں کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک شرمین عبید چنوئے ڈائریکٹ کریں گی۔

یہ اعلان گزشتہ ہفتے لندن میں ’اسٹار وارز سلیبریشن‘ کے دوران کیا گیا جس میں شرمین عبید نے بھی شرکت کی اور بتایا کہ وہ اصل زندگی کے ہیروز سے متاثرہ ہیں۔

44 سالہ شرمین عبید ماضی میں’سیونگ فیس’ اور ’اے گرل اِن دی ریور‘ کے لیے دو آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ انہیں ایمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ پاکستانی اعزاز ہلال امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

شرمین عبید نے فلم اسٹار وارز کو ڈائریکٹ کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی جس پر پاکستانی اداکاروں نے بھی مبارک باد دی۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ماشااللہ مبارک ہو! جبکہ مہوش حیات نے لکھا کہ مبارک ہو شرمین، آپ اپنے شاندار کارناموں سے پورے ملک آپ پر فخر ہے، میں اس جادو کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی جو آپ اسٹاروارز فرنچائز میں لائیں گیں’۔

اس کے علاوہ وجاہٹ رؤف اور عدنان ملک نے بھی شرمین عبید کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024