• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

مکیش امبانی کے بیٹے کی سالگرہ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا

شائع April 13, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28ویں سالگرہ کی تقریب شاندار دبئی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ، قریبی دوست اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں پاکستان کے دو نامور گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے تقریب میں اپنی آواز سے سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیا۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دونوں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے مشہور گانے گائے۔

راحت فتح علی خان نے بولی ووڈ کی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ کا گانا ’تیری میری‘ گایا۔

واضح رہے کہ اننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مکیش امبانی نے گزشتہ سال اننت امبانی کے لیے دبئی میں 80 ملین ڈالر کا محل نما گھر خریدا تھا۔

یاد رہے کہ مکیش امبانی کو ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مکیش امبانی 83.4 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ رواں سال دوسری بار ایشیا کے سب سے امیر شخص بنے، دنیا کے امیروں میں وہ 9ویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) گزشتہ سال 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی انکم والی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی ہے۔ اس کا کاروبار تیل، ٹیلی کمیونی کیشن سے لے کر ریٹیل سیکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025