• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کیا ہالی ووڈ اداکارجیسن موموا بولی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے؟

شائع April 12, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلمساز سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بلاک بسٹر فلم پٹھان اور وار (2019) میں بھی ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں۔

تاہم نئی آنے والی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار سلمان خان جبکہ پٹھان کا کردار شاہ رخ خان ادا کررہے ہیں۔

فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اور شاہ رخ خان 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

ان دونوں اداکاروں نے آخری بار 1995ء کی فلم ’کرن ارجن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا یش راج فلمز کی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔

اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا کہ جیسن موموا بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس سے قبل دونوں اداکاروں کی ملاقات ریاض میں 2019 کے دوران دی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری فورم جوائے فورم 19 میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے جیکی چن اور جین کلاڈ وان ڈیمے کے ساتھ تصاویر کھنچوائی تھی۔

فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ بولی ووڈ میں بننے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلموں میں ایک ہوگی جو سنہ 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024