• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

شائع April 11, 2023
عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل تھے— فائل فوٹو: اے پی
عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل تھے— فائل فوٹو: اے پی

خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے علاقے نورور میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجتاً تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم عمل تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اتوار کے روز ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل 8 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024