• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری

شائع April 9, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم کی تیاری مکمل کر لی گئی جو رواں برس 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈ اداکار بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم ’باربی‘ کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار ہیں، وارنز برادرز نے سالوں پُرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم ’باربی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں، ٹریلر کے ساتھ ساتھ ہی فلم کے آفیشل کریکٹر پوسٹرز بھی جاری کردیے گئے

یاد رہے کہ باربی گڑیا سب سے پہلے 1959 میں بنائی گئی تھی اس سال مداح باربی کی 63ویں سالگرہ منائیں گے۔

ٹریلر

ٹریلر کا آغاز گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس مارگٹ روبی سے ہوتا ہے جو گلابی رنگ کےمحل نما گھر میں داخل ہوتی ہیں، جبکہ رائن گوسلنگ سفید رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں جنہیں پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

ٹریلر میں باربی اور کین کی گلیمرس دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے

ٹریلر میں ایک موقع پر باربی کا ڈائیلاگ ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ ’میں پرفیکٹ نہیں بننا چاہتی، میں ’میں‘ بننا چاہتی ہوں۔‘

ٹریلر میں باربی کے کردار کے حوالے سے اس پیغام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جس کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانا اور خود پر یقین کرنا ہے۔

فلم ’باربی‘ رواں برس 21 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس کا اعلان سب سے پہلے ستمبر 2009 میں گیا تھا لیکن پروڈکشن کا آغاز اپریل 2014 میں ہوا۔

شائقین پرجوش

ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا دی ہے، شائقین فلم دیکھنے کے لیے کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں، بہت سے مداحوں نے مارگوٹ روبی اور ریان گوسلنگ کی تعریف کی ہے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں اداکار اینی میٹڈ فلم کےمشہور کرداروں کے لیے بہترین انتخاب ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024