• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان: عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کریں گے، اسلام آباد پولیس

شائع April 9, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان  پانچ میچوں کی  ٹی 20  سیریز کا افتتاحی میچ 14 اپریل برروز جمعہ لاہور میں کھیلا جائے گا—فائل فوٹو: پی سی بی
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا افتتاحی میچ 14 اپریل برروز جمعہ لاہور میں کھیلا جائے گا—فائل فوٹو: پی سی بی

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان کے دوران فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ’مکمل طور پر لیس‘ ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

تاہم جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے رپورٹ کا پر تذکرہ کیے بغیر بتایا کہ انہوں نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے اور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ’بے عیب‘ سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ وفاقی پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بے عیب سیکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

دونوں سیریز کے لیے اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان۔

ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 14اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی20 میچ میں 15 اور 17اپریل کو مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی20 میچ راولپنڈی میچ 20 اور 24اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچ بھی راولپنڈی میں 27 اور 29 اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد آخری تینوں میچوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم تین، پانچ اور 7 مئی کو کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024