• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کا خصوصی حق حاصل ہے، او آئی سی

شائع April 9, 2023
قرارداد میں اسرائیلی قابض افواج اور دہشت گرد آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی—فوٹو: رائٹرز
قرارداد میں اسرائیلی قابض افواج اور دہشت گرد آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی—فوٹو: رائٹرز

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر نماز ادا کرنے کا خصوصی حق حاصل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں قطر نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی شروع کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ہفتے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے تشدد پر بحث ومباحث کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

یہ اجلاس متحدہ عرب امارات، سلامتی کونسل میں عرب لیگ کے نمائندے اور چین نے طلب کیا تھا، جو اس کے 5 مستقل ارکان میں شامل ہے۔

یہ اجلاس مسجد اقصیٰ کے اندر نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے 2 دن تک جاری رہنے والے تشدد اور یہودیوں کے تہوار ’پاس اوور ’کی چھٹی کے موقع پر اسرائیل میں راکٹ حملے کے بعد منعقد ہوا۔

او آئی سی کی قرارداد جدہ میں اس کی ایگزیکٹو کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس میں منظور کی گئی جس میں مسجد اقصیٰ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دائمی وابستگی کو اجاگر کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ مشرقی القدس کے عرب اور اسلامی تشخص کی بھی توثیق کی گئی جو کہ ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہے۔

قرارداد میں اسرائیلی قابض افواج اور دہشت گرد آباد کاروں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ کشیدگی 14 رمضان کی رات جاری رہی جب اس کے احاطے میں نمازیوں اور عبادات کی ادائیگی میں مصروف افراد پر ظالمانہ وحشیانہ حملہ ہوا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

قرارداد میں اسرائیلی قابض حکام، ان کے اہلکاروں اور دہشت گرد آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ان خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر اسرائیل جوابدہ ہے جو طے شدہ وحشیانہ حملوں اور جان بوجھ کر بار بار اشتعال انگیزی کے ذریعے انتشار اور مذہبی تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024