• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیراعظم ہاؤس کے قریب پاکستان سیکریٹریٹ سے مشکوک شخص گرفتار

شائع April 8, 2023
مشکوک شخص کو پاکستان سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس سے ملحقہ دیوار کے قریب سے حراست میں لیا گیا— اسکرین شاٹ
مشکوک شخص کو پاکستان سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس سے ملحقہ دیوار کے قریب سے حراست میں لیا گیا— اسکرین شاٹ

اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے قریب پاکستان سیکریٹریٹ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس کے ترجمان جواد تقی نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتاری کے وقت مشتبہ شخص کوئی شناختی دستاویز پیش نہیں کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک شخص کو پاکستان سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس سے ملحقہ دیوار کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس شخص کی ذہنی صحت کا پتا لگانے کے لیے اس کے طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو پاکستان سیکرٹریٹ بلاکس اے، بی، سی اور ڈی کے باہر مرکزی سڑک پر پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم، اسی طرح کی پیدل چلنے والوں کی سرگرمی اس شخص کے سیکریٹریٹ بلاکس سے گزرنے کے فوراً بعد بھی دیکھی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024