• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امریکی اسپیکر کی تائیوانی صدر سے ملاقات، چین کا فوجی مشقوں کے ساتھ ’سخت انتباہ‘

شائع April 8, 2023
چین نے دونوں ملکی سربراہان کے درمیان ملاقات کے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان، چین کا لازم و ملزوم حصہ ہے—فوٹو: رائٹرز
چین نے دونوں ملکی سربراہان کے درمیان ملاقات کے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان، چین کا لازم و ملزوم حصہ ہے—فوٹو: رائٹرز

چین نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر اور تائیوان کی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے پیش نظر تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کرتے ہوئے ’سخت انتباہ‘ دیا ہے۔

فرانس کے نشریاتی ادارے ’فرانس 24‘ کی رپورٹ کے مطابق چین نے تائیون کی صدر سائی انگ وین اور مریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے پیش نظر تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جسے اس نے خومختار تائیوان حکومت کے لیے ’سخت انتباہ‘ قرار دیا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’متحد تیز تلوار‘ نامی آپریشن میں تائیوان کے گھیراؤ کی مشق بھی شامل ہے جو کہ تین دن جاری رہے گا۔

ادھر تائیوان کی صدر نے فوری طور پر چینی فوجی مشق کو مسترد کرتے ہوئے مسلسل آمرانہ توسیع پسندی کے مقابلہ میں امریکا اور دیگر ہم خیال ممالک کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا۔

پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان شی یین نے کہا کہ چین کے جنگی مشق میں ہوائی جہاز، بحری جہاز اور عملے کو آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں، فضائی حدود، جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلی علاقوں سمیت مشرقی علاقے میں بھیجا جائے گا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے کہا کہ ٹاسک فورس کی طرف سے بیک وقت تائیوان کے ارد گرد گشت اور پیش قدمی کی جائے گی جہاں ایک ہمہ گیر گھیراؤ اور حدود کی پوزیشن کو تشکیل دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی طرف سے اس مشق میں بھاری ہتھیار شامل کیے جا رہے ہیں جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ آرٹلری، نیول ڈسٹرائرز، میزائل بوٹس، ایئر فورس کے جنگجو، بمبار، جیمرز اور ریفئلرز شامل ہیں۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں چینی فوجیوں کو طیارہ شکن میزائل لانچر لوڈ کرتے، لڑاکا طیاروں کو ٹیک آف کرتے اور دیگر فوجی مشقیں دکھائی گئی ہیں۔

انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ 75 سیکنڈ کے کلپ میں ایک کیپشن دیا گیا تھا کہ ’ہم نہ تو کشیدگی چاہتے ہیں اور نہ ہی تنازعہ، لیکن ہم اپنے علاقے اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے ثابت قدم اور سنجیدہ ہیں۔‘

مقامی میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ 10 اپریل کو ہونے والی مشقوں میں چین کے صوبہ فوجیان کے ساحل پر لائیو فائر ڈرلز شامل ہوں گی.۔

خیال رہے کہ چین کی طرف سے ایسی پیش رف اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے تائیوان کی صدر سے کیلفورنیا میں ملاقات کی۔

چین نے تائیوان کو اپنا حصہ تسلیم کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ وہ ایک دن اس پر قبضہ کرے گا چاہے اس کے لیے طاقت کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

پیپلز لبریشن آرمی نے کہا کہ فوجی مشقیں ’تائیوان کی آزادی‘ کی خواہاں علیحدگی پسند اور بیرونی قوتوں کے درمیان ملی بھگت اور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ ہیں۔

پیپلز آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے آپریشنز ضروری ہیں۔‘

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آج جزیرے کے ارد گرد 8 چینی جنگی جہاز اور 42 لڑاکا طیاروں کو دیکھا گیا۔

تائیوان کی وزارت نے اس طرح کے اقدامات کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگایا گیا ہے کہ 29 جیٹ طیارے تائیوان کے جنوب مغربی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے جو کہ اس سال میں ایک دن کے اندر سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ملکی صدر کی طرف سے امریکی دورے کا بہانہ بنا کر چین کی طرف سے فوجی مشقیں کی گئی ہیں جس نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی طرف سے تائیوان کا دورہ کرنے کے بعد چین نے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے پیش نظر بڑی تعداد میں فوجی مشقیں شروع کردیں تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر بذات خود تائیوان جانے والے تھے لیکن اس کے بجائے کیلیفورنیا میں ملاقات کے فیصلے کو ایک سمجھوتے کے طور پر سمجھا جا رہا ہے جس سے تائیوان کی حمایت تو ہوگی لیکن چین کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کیا جائے گا۔

تائیوان کی صدر لاطینی امریکا میں سرکاری سفارتی اتحادیوں سے ملاقات کے بعد تائیوان واپس آئی جس میں دو امریکی حکام ایوان اسپیکر ی اور دیگر قانون ساز شامل تھے۔

تائیوانی صدر کی امریکی حکام سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل چین نے بحری جہاز شیڈونگ کو تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل کے ذریعے مغربی بحرالکاہل کی طرف روانہ کیا۔

چین نے دونوں ملکی سربراہان کے درمیان ملاقات کے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان، چین کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کا مستقبل مادر وطن کے ساتھ دوبارہ اتحاد میں مضمر ہے۔

چینی فوجی مبصر سونگ ژونگ پنگ نے کہا کہ فوجی مشقوں کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ اگر تائیوان کے مسئلے کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے اشتعال انگیزی میں شدت آتی ہے تو چینی فوج اس کے لیے تیار رہے گی۔

خیال رہے کہ کیون میک کارتھی ایک ریپبلکن رکن ہیں اور جو ایوان میں اپنے عہدے کی حیثیت سے امریکی قیادت کے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024