• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بھارت: بیرونِ ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لُوٹنے والا گروہ گرفتار

شائع April 7, 2023
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے نوکری کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے نوکری کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے سیکڑوں لوگوں افراد کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ سہیل نجم، افروز عالم اور پرویز عالم کو 100 سے زائد افراد کو ترکیہ اور ایتھوپیا میں پر کشش نوکریاں دلوانے کا وعدہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے اس نے 33 سالہ سہیل نجم کو گرفتار کیا اور پھر اس کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں 32 سالہ افروز عالم اور 42 سالہ پرویز عالم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد نے ’اے آر انٹرپرائزز‘ نامی کمپنی قائم ہوئی تھی اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس پر بیرون ملک نوکریوں کے جھوٹے اشتہارات دیے جاتے تھے جن کا دراصل کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مختلف ویب سائٹس پر ترکی اور ایتھوپیا میں بھاری تنخواہوں والی نوکریوں کی جعلی تفصیلات شائع کیں اور رقم لینے کے لیے نوکریوں کے خواہشمند افراد کو ملازمتوں کے جعلی لیٹر بھی واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیے۔

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے نوکری کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 6 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، 68 بھارتی پاسپورٹ، چینی کمپنیوں کے ملازمتوں کے جعلی لیٹر، ترکیہ اور ایتھوپیا کے جعلی ایئر ٹکٹ بھی برآمد ہوئے۔

لوگوں کو جعلی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے کا یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب کہ دلاور سنگھ نامی شہری نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ’اے آر انٹرپرائزز’ نے دھوکا دے کر ترکیہ اور ایتھوپیا میں پرکشش نوکری کا جھانسا دے کر ایک لاکھ روپے بٹورے۔

دلاور سنگھ نامی نے کہا کہ جب میں نے ان افراد کو ایک لاکھ روپے دےدیے، اس کے بعد انہوں نے مجھے نوکری کا جعلی لیٹر، جعلی ای ویزا اور ہوائی جہاز کا ٹکٹ دیا، پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد ملزمان نے شہری دلاور سنگھ سے رابطہ منقطع کردیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹ بھی مجمند کردیے گئے ہیں جن میں 50 سے 60 لاکھ روپے تھے جب کہ پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024