• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رواں برس حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی، اسحٰق ڈار

شائع April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ عازمین حج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کریں— فوٹو: وزارت خزانہ / ٹوئٹر
انہوں نے کہا کہ عازمین حج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کریں— فوٹو: وزارت خزانہ / ٹوئٹر

رواں برس حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی کیونکہ حج کے لیے دستیاب کوٹے کے مقابلے میں کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحْٰق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومتی اسکیم کے تحت تمام حج درخواستیں بغیر قرعہ اندازی کے ہی منظور کر لی جائیں گی۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ مختصر خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے بتایا کہ اس سال حج کے لیے ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا جبکہ کل 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے تمام عازمین حج کی درخواستیں قبول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ا س کے لیے اضافی زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کریں۔

حکومت نے حج کوٹے کی تقسیم میں تقریباً 45 ہزار کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مختص کیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کو حج کے واجبات ڈالر میں ادا کرنے تھے لیکن اس اسکیم کے تحت حکومت کو صرف 6 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ لوگوں کی محدود دلچسپی کے باعث تقریباً 10 ہزار نشستیں خالی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024