• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہلکی پھلکی بھوک میں کھانے کی جھَٹ پَٹ تراکیب

شائع April 6, 2023
فوٹو: فوڈ ٹریبیون
فوٹو: فوڈ ٹریبیون

اگر کچن میں کھانے کے لیے کچھ نہیں بنا ہوا اور آپ کو بے وقت بھوک نے پریشان کیا ہوا ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، آج ہم آپ کو مزیدار ڈشز کی تراکیب سکھائیں گے۔

کچھ لوگ باورچی خانے کو ایک بورنگ جگہ سمجھتے ہیں، شاید اس لیے کہ کھانا پکانے کا عمل اور انتظار کافی لمبا ہوتا ہے اور پکوان بنانے کے لیے اجزاء کو کاٹنا، چھیلنا اور جمع کرنا ان کے لیے کوئی خاص پسندیدہ سرگرمی نہیں ہوتی ہے۔

یہاں آپ کے سامنے ایسے تمام سست اور محنت سے جی چرانے والے باورچیوں کے لیے ایک اجزاء پر مشتمل آسانی سے تیار ہوجانے والے کچھ کھانوں کی فہرست ہے جو یقیناً آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

فوٹو: فوڈ ٹریبیون
فوٹو: فوڈ ٹریبیون

بھنے ہوئے آلو:

آلوئوں کو اچھی طرح دھو کر چھری سے چاروں طرف سے اچھی طرح کھرچ لیں۔

اب ان آلوئوں کو چاندی کے ورق سے ڈھانپیں اور20 منٹ تک یا 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اس کے بعد چاندی کے ورق کو ہٹا دیں اور اپنے پسندیدہ مسالا کے ساتھ پیش کریں۔

فوٹو: فوڈ ٹریبیون
فوٹو: فوڈ ٹریبیون

چنے کی سلاد:

گوبھی، گاجر، پیاز، ٹماٹر، کھیرے، باریک کاٹ لیں، پھر ایک بڑے پیالے میں ایک کپ مایونیز ڈالیں اور باریک کٹی ہوئی گوبھی ڈالنے کے بعد بھنے ہوئے چنے ڈالیں اور پھر بقیہ سبزیاں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مزیدار چنے کی سلاد انجوائے کریں۔

فوٹو: فوڈ ٹریبیون
فوٹو: فوڈ ٹریبیون

کیلے کی آئس کریم:

آسان، سادہ، اور صحت بخش ایک جزو پر مبنی کیلے کی مزیدار آئس کریم خاص طور پر آپ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

فوڈ پروسیسر کو کیلے سے آدھا بھریں اور اچھی طرح اسموتھ اور کریمی ہونے تک بلینڈ کریں اور انجوائے کریں

فوٹو: فوڈ ٹریبیون
فوٹو: فوڈ ٹریبیون

بھنی ہوئی شکر قندی:

سب سے پہلے شکرقندی کو اچھی طرح دھو لیں پھر کانٹے سے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنائیں۔

پھر اسے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں سلائس کریں اور 120 فارن ہائیٹ پر 10 منٹ تک بیک کریں۔

جب وہ اچھی طرح خستہ ہو جائیں تو نمک مرچ یا مسالہ لگا کر لطف اٹھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024