• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین کی تنبیہ کے باوجود امریکی اسپیکر کی تائیوانی صدر سے ملاقات

شائع April 6, 2023

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے کیلیفورنیا میں تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یوں وہ چین کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجود 1979 کے بعد سے امریکی سرزمین پر کسی تائیوانی رہنما سے ملاقات کرنے والی سب سے سینئر امریکی شخصیت بن گئے ہیں۔

کیون میک کارتھی ایک ریپبلکن رکن ہیں اور جو ایوان میں اپنے عہدے کی حیثیت سے امریکی قیادت کے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے بدھ کی صبح لاس اینجلس کے قریب کیلیفورنیا کی سمی ویلی میں رونالڈ ریگن صدارتی لائبریری میں سائی انگ وین کا خیرمقدم کیا۔

خیال رہے کہ چین نے اگست میں اس وقت کی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے کے بعد تائیوان کے گرد جنگی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کاہ ایک چینی طیارہ بردار گروپ کیلیفورنیا میں تسائی انگ اور کیون میک کارتھی کے درمیان ملاقات سے قبل جزیرے کے جنوب مشرقی ساحل کے پانیوں میں تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ تائیوان کے صدر کے امریکا سے گزرنے میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور بیجنگ کو اسے کسی قسم کی کارروائی یا کشیدگی بڑھانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

تسائی انگ اور کیون میک کارتھی کی امریکی سرزمین پر تائیوان کے صدر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لیے آمد سے پہلے رونلڈ ریگن لائبریری کی پارکنگ میں تائیوان کے جھنڈے لہراتے ہوئے تائیوان اور ہانگ کانگ کے حامیوں نے جیاؤ تائیوان کے نعرے لگائے۔

چین نے بارہا کیون میکارتھی اور سائی انگ کے درمیان ملاقات کے خلاف متنبہ کیا جو 2019 کے بعد اپنے پہلے امریکی اسٹاپ اوور پر ہیں۔

البتہ کچھ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اس کا ردعمل نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے سے زیادہ معتدل ہوگا۔

کیلیفورنیا میں ہونے والی میٹنگ کو کیون میک کارتھی کے تائیوان کے دورے کے ممکنہ طور پر کم اشتعال انگیز متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو اس نے کہا ہے کہ وہ ایسا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

ادھر تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ چینی کیریئر گروپ مغربی بحرالکاہل میں تربیت کے لیے جا رہا ہے اور تائیوان کی بحری اور فضائی افواج اور زمینی ریڈار سسٹم اس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بحری جہاز شینڈونگ کی قیادت میں تائیوان کو فلپائن سے الگ کرنے والے باشی چینل سے گزرے اور پھر تائیوان کے جنوب مشرق میں پانیوں میں گئے۔

چین نے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے قریب اس سے پہلے اور اسی طرح کے حساس اوقات میں بھیجے ہیں تاہم اس نے ابھی تک کیریئر گروپ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024