• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کیا آپ مکئی کھانے کے یہ مختلف طریقے جانتے ہیں؟

شائع April 6, 2023
فوٹو: سی این این
فوٹو: سی این این

مکئی کو تقریباً ہر ثقافت میں ایک اہم خوراک مانا جاتا ہے اسے پاؤڈر، آٹا (کارن فلور) سینکا ہوا، بھنا ہُوا، اُبلا ہوا اور یہاں تک کہ خام شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسے پہلے بھٹی میں گرم ریت اور نمک میں رات بھر پکایا جاتا ہے جس کے بعد مکئی فروش اسے فروخت کرتے ہیں۔

اگر آپ دن میں مکئی کا ایک بھٹہ یا ایک کپ استعمال کریں تو آپ مکئی میں موجود فائبر کی مقدار حاصل کر سکتے ہیں جو بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ہیں ان میں خون میں شوگر کا لیول اور انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول کی جاسکتی ہے۔

بہترین بُھٹہ خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں:

بہترین بُھٹہ خریدنے کے لئے اس کا چھلکا ہٹا کر دانوں کو بغور دیکھیں اور دبا کر جانچیں اگر دانے زردی مائل سنہری ، دودھیا اور نرم ہیں تو یہ بہترین بھٹہ ہے۔

اگر دانوں کی قطاریں جگہ جگہ سے خالی ہیں تو اسے چھوڑ دیں اور موٹے رسیلے دانوں سے خوب بھرا بھرا بھٹہ خریدنے کو ترجیح دیں۔

اگر آپ دیکھیں کہ بھٹے کے دانے سیاہی مائل ہیں یا سخت ہیں تو اسے بھی خریدنے سے پرہیز کریں اگر کسی بھٹے کے دانے بہت زیادہ خشک ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ باسی ہے اور کھانے کے قابل نہیں ہے۔

ایسے بھٹے کو اگر کھایا جائے تو نہ صرف دانتوں اور جبڑوں میں درد ہو سکتا ہے بلکہ پیٹ میں درد کی شکایت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ صاف شفاف موٹے دانوں والے بے داغ اور تازہ بھٹے خرینے کو ترجیح دیں۔

کھانے کے مختلف طریقے

تاہم اسے پاکستان بھر میں مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے، اسے ابال کر سبھی لوگ کھاتے ہیں، تاہم آج ہم آپ کو اسے بنانے کے مختلف اور آسان طریقے بتائیں گے۔

میکسیکن اسٹریٹ کارن

میکسیکن اسٹریٹ کارن ایک مشہور میکسیکن کھانا ہے جس کی ترکیب چٹنی اور ساس (sauce) سے بنائی جاتی ہے، یہ ترکیب پاکستانی اسٹریٹ فوڈ میں بھی بہت مشہور ہے۔

اجزاء:

پانی 6-8 کپ یا حسب ضرورت

مکھن 1 چمچ

مکئی 4

مایونیز ¼ کپ

کریم 2 چمچ

پنیر

لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

پیپریکا پاؤڈر

جالپینوس (Jalapenos )کٹے ہوئے

ہرا دھنیا کٹا ہوا۔

لیموں کا رس

ترکیب: ایک برتن میں پانی، مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں 4 مکئی شامل کریں اور 15-20 منٹ تک ابالیں، ابال آنے کے بعد سائیڈ پر رکھ دیں۔

گرل پین کو گرم کریں، ابلی ہوئی مکئی پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں اور چاروں طرف سے گرل پر پکالیں۔

اب ایک طرف پیالے میں مایونیز اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔

مایونیز، کریم، پنیر، سرخ مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، جالپینوس، تازہ دھنیا اور لیموں کا رس نچوڑ کر مکئی پر لگا لیں اور مزیدار میکسیکن اسٹریٹ کارن پیش کریں

اس ترکیب کو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں

بچوں کے لیے مسالہ مکئی

اجزاء:

مکھن آدھا چمچ

میٹھی مکئی ابلی ہوئی 1 کپ

پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

چاٹ مسالہ 1 اور ½ چائے کا چمچ

نمک 1 چٹکی یا حسب ذائقہ

لیموں کا رس آدھا چمچ

ہرا دھنیا کٹا ہوا 1 چمچ

ترکیب:

پین میں مکھن ڈالیں، مکئی کے دانے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔

پیپریکا پاؤڈر، چاٹ مسالہ، نمک، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ تازہ دھنیا ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور سرو کریں۔

اس ترکیب کو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024