• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کرکٹ میچ کے دوران ’نوبال‘ کا اشارہ دینے پرامپائر قتل

شائع April 5, 2023
فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کی جانب سے ’نو بال‘ دینے پر کھلاڑی آپے سے باہر ہوگیا اور امپائر کوچاقو کے وار سے قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ بھارت کی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں میں پیش آیا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ لکی راوت کے نام سے ہوئی ہے، انہیں اسمرتی رنجن راؤت نامی شخص نے ’نو بال‘ کے اشارے پر جھگڑے کے بعد چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزم نے امپائر پر تیز دھار چاقو سے وار کیا تھا جس کے بعد قریب موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقتول لکی راوت اور جائے وقوع کی تصویر: بشکریہ انڈیا ٹوڈے
مقتول لکی راوت اور جائے وقوع کی تصویر: بشکریہ انڈیا ٹوڈے

اسی دوران متاثرہ امپائر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ میچ دو ٹیموں برہما پور اور شنکر پور کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024