کوئٹہ: کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک
کوئٹہ: ڈان نیوز کے مطابق جمعہ کو ایک کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق، اخترآباد میں ایک بچے کو دکان کے باہر ایک کھلونا ملا۔ کھیلتے دوران کھلونا پھٹ پڑا جس سے ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
اب تک کسی نے بھی واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن بلوچستان میں 2004 میں شروع ہونے والی بغاوت اور شورش میں عسکریت پسند صوبے میں تیل و گیس اور معدنیات میں اپنا حصہ اور سیاسی خود مختاری کے خواہاں ہیں۔ ایسے عناصر بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں کھلونا بم استعمال کرتے آرہے ہیں۔
بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا لیکن سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔ یہاں بلوچستان کے قوم پرست عسکریت پسند بھی سرگرم ہیں اور دوسری جانب کئی برس سے فرقہ وارانہ فسادات بھی جاری ہیں جن میں شیعہ ہزاری برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایک اور الگ واقعے میں جمعے کے روز تربت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک شرپسند کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔